ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: گیس سلینڈروں کی قیمتوں میں 25.50اور 26روپئے کا اضافہ : مسلسل قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان

منگلورو: گیس سلینڈروں کی قیمتوں میں 25.50اور 26روپئے کا اضافہ : مسلسل قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان

Thu, 01 Jul 2021 19:48:38    S.O. News Service

منگلورو:یکم جولائی (ایس اؤ نیوز)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکےساتھ مرکزی حکومت نے جمعرات کو پکوان گیس کی قیمت میں کافی اضافہ کئے جانے سے عوام سخت برہمی کا اظہار کرتےہوئے ناراضگی جتائی ہے۔ 

مرکزی حکومت کی جانب سےمسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سےپریشان حال لوگ پکوان گیس کی قیمتوں میں بڑھوتری کئےجانےسےمزید پریشان ہوگئے ہیں۔ 14.5کے جی حجم والے پکوان گیس کی قیمت میں 25.50روپئے اضافہ کیاگیا ہے۔ جس کے نتیجےمیں پکوان گیس کی قیمت دہلی میں 809روپئےسے 834.50روپئے ہوگئی ہے تو 19کے جی حجم والے گیس سلینڈر کی قیمت میں 26روپیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بنگلورومیں گیس سلینڈر کی قیمت 812روپیوں سے 836.50روپئے ہوگئی ہے۔ کولکتہ میں 835.50روپئے کی قیمت اب 861روپئے ہوگئی ہے۔

 آئیل کمپنیاں ہرماہ کی پہلی تاریخ کو  گیس سلینڈروں کی قیمتوں میں حذف واضافہ کرتی ہیں اور قیمتوں میں بڑھوتری کرنا ہے یا نہیں اس تعلق سے فیصلہ لیتی ہیں۔ فروری اور مارچ کے مہینوں میں گیس سلینڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا تھا۔ اپریل میں 10روپئے کم کئے گئے تھے تو مئی کے مہینےمیں کوئی ترمیم نہیں ہوئی تھی۔ اب جولائی کی پہلی تاریخ کو ہی گیس سلینڈروں کی قیمتوں میں 25.50روپئے کا اضافہ کیاگیا ہے۔


Share: